پختونخوا غیر قانونی بل بورڈز

خیبر پختونخوا، 3119 غیر قانونی بل بورڈز ہٹا دیئے گئے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر نصب بل بورڈز کیخلاف کارروائی میں 3 ہزار 119 بل بورڈ سمیت مخدوش حالت والے بل بورڈز بھی ہٹا دیئے گئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم ایز نے غیر قانونی بل بورڈز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ہزار 119بل بورڈز ہٹادیئے، ان بل بورڈ ز کو لگانے کیلئے متعلقہ اداروں سے اجازت طلب نہیں کی گئی تھی اور بیشتر بل بورڈز نجی اراضی یا ذاتی ملکیت پر لگائے گئے تھے جنہیں ہٹا دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹی ایم ایز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے باعث بل بورڈز کیخلاف کارروائی کو دو مرتبہ رپورٹ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں تاہم کارروائی کو ایک بار رپورٹ کرنے کے حوالے سے اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا