پختونخوا خاتون اے آئی جی تعینات

خیبر پختونخوا میں پہلی بار خاتون اے آئی جی تعینات

خیبر پختونخوا میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو بطور اے آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو بطور اے آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔عائشہ گل اس سے قبل اسلام آباد میں بطوراے ایس پی کام کرچکی ہیں اور اب وہ خواتین،بچوں اور ٹرانسجینڈر کے حقوق کے حوالے سے کام کرینگی۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور میں جینڈر ایشوز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

یاد رہے کہ کچھ روز قبل عائشہ ملک نامی خاتون بھی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنی تھیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا تھا۔