اے پی ایس حملے کا ملزم

اے پی ایس حملے کا ملزم 8 سال بعد پشاور سے گرفتار

سانحہ آرمی پبلک سکول حملے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو 8سال بعد گرفتار کرنے کا دعوی کردیا گیا ۔

سی ٹی ڈی پولیس نے مطلوب ملزم کو کارخانو مارکیٹ پشاور سے حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔سی ٹی ڈی پشاور کو اطلاع ملی تھی کہ آرمی پبلک سکول کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کارخانو مارکیٹ نزد طورخم اڈہ میں موجود ہے چنانچہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جان ولی عرف شینا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق باڑہ خیبر سے ہے،دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملزم سال 2014 میں آرمی بپلک سکول سانحہ میں ملوث ہے جس میں طلباء و اساتذہ سمیت لگ بھگ 150افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ متعلقہ سکول میں بم دھماکے اورخودکش حملے بھی کئے گئے ۔سانحہ کےبعد کا ئونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں۔ ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی