چھٹیوں پر گئے ڈاکٹرز کو تنخواہیں

طویل چھٹیوں پر گئے ڈاکٹرز کو تنخواہیں دینے کا انکشاف

ڈیپورٹیشن اور طویل چھٹیوں کے باوجود بھی محکمہ صحت کے بعض ڈاکٹرز کو تنخواہیں جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر سے تصدیق کردی گئی ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں چھان بین کے بعد حتمی کارروائی کی جائے گی ۔ ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے بعض ڈاکٹرز ڈیپورٹیشن پر گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہیں طویل رخصت پر بھیجا گیا ہے لیکن ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے اکائونٹ سے مذکورہ ڈاکٹرز کو تاحال تنخواہیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی کمپیوٹر ریکارڈ سے بھی تصدیق کی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن پر اکائونٹس برانچ نے عملدرآمد نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے تنخواہیں بدستور رخصت پر گئے۔ ڈاکٹرز کے اکائونٹس میں جمع ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق اس بارے میں تفصیل طلب کر لی گئی ہے رپورٹ ملنے کے بعد اس پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک