نشئیوں کیخلاف کریک ڈائون

نشئیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ، 9 مقامات ہاٹ سپاٹ قرار

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں منشیات سے پاک پشاور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے آصف خان سمیت بریگیڈیئر عبدالمنان ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول صلاح الدین، شہباز خان ڈی جی پی ڈی اے، ایس ایس پی آپریشن ہارون، لائن ڈیپارٹمنٹس، منشیات سے نجات دلانے والوں اداروں کے رہنمائوں نے شرکت کی، کمشنر پشاور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو بازاروں سے اُٹھا کر ان کا علاج کروایا اور انہیں معاشرے کا باکردار، فعال اور ذمہ دار شہری بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ تین مرحلوں پر مشتمل لائحہ عمل کو عملی شکل دینے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اس جامع لائحہ کو نفاذ کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان کو پیش کیا جائے گا، ا

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا
مزید پڑھیں:  افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء : تحقیقات میں اہم پیش رفت

س موقع پر پشاور شہر میں نشے کے عادی افراد اور ان کو سُدھارنے کیلئے کوششوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق نے بریفنگ دی، محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق پشاور میں 527 افراد نشے کے عادی ہیں۔