ٹیچرز ریٹائر

خیبر پختونخوا میں رواں سال 10 ہزار سرکاری ٹیچرز ریٹائر ہوںگے

محکمہ ابتدائی تعلیم کے تحت سرکاری سکولزسے رواں سال کے دوران 10ہزار سے زائد ٹیچرز ساٹھ سالہ ملازمت پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ ٹیچرز سکینڈری سکولزسے 6ہزار کی تعداد میں مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ان کے پاس 60سال کے قریب 9 ہزار 9سو47 ٹیچرز رواں سال کے دوران ملازمت سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے پرائمری سکولز سے 9 ہزار 9سو 47 ٹیچرز کے ریٹائرڈ ہونے جبکہ مڈل ،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں سے مجموعی طور پر6ہزار13 ٹیچرز ملازمت سے ریٹائر ہورہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے نئی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو ٹیچر ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ پر مقامی سطح پر بھرتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے