صحت کارڈ پر مفت علاج

صحت کارڈ پر مفت علاج کیلئے بیماریوں کی فہرست جاری

صحت کارڈ پر بیماریوں کے علاج کے پیکیج سے متعلق عدم معلومات پر صحت سہولت پروگرام نے ہسپتالوں میں مفت علاج کی بیماریوں کی فہرست جاری کردی ہے اس سلسلے میں تمام رجسٹرڈ نجی اور ہسپتالوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس کی روشنی میں انتظامات کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سرکاری اورپرائیویٹ منتخب ہسپتالوں میں علاج کے حوالے سے بعض بیماریوں کی صورت میں ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مفت علاج سے انکار کی شکایات تھیں اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے تحت شہری امراض قلب اور شریانوں سے متعلق بیماریوں، اتفاقیہ اورحادثاتی واقعات کے علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل ،زیابطیس ،گردے اور جگر کی پیوندکاری ،ڈائیلاسز ،مصنوعی بازو یا ٹانگ، تمام نوعیت کے سرطان ،چھاتی کے سرطان کی سکریننگ اورنیورو سرجی وغیرہ کا علاج دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم
مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

اس طرح ہرقسم کی او پی ڈی،تمام نفسیاتی اور ذہنی مسائل اعصابی تنائو ،نفسیاتی پریشانیوں،گھبراہٹ ،ذہنی دبائو کے علاج ،بانجھ پن اورحاملہ ہونے کے طریقہ کار ،کسی بھی غیر قانونی حرکت کے نتیجے میں درکار علاج ،ایڈز اور اس سے متعلق تمام علاج اورٹیسٹ ،کاسمیٹکس سرجری اورپلاسٹک سرجری ،ہیر ٹرانسپلانٹ ،دانتوں کے معائنہ اور بینائی کی درستگی سے متعلق جراحی جیسے ریڈیل ایگزائمر وغیرہ کا علاج صحت انصاف کارڈ میں شامل نہیں ہوگا۔