ڈینگی آئندہ ماہ سے پیشگی

ڈینگی تدارک کیلئے آئندہ ماہ سے پیشگی انتظامات کی ہدایت

خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں ڈینگی سیزن شرو ع ہونے سے قبل ہی تمام تر پیشگی انتظامات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈینگی مچھروں کا لاروا تلف کرنے اور صاف پانی کے ذخائر وغیرہ سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر محکمہ صحت کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کی روشنی میں ڈینگی کے آئندہ سیزن کیلئے فنڈز مختص کئے جائیںگے ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امسال ڈینگی مچھروں کو کنٹرول کرنے کیلئے پیشگی طور پر آئندہ ماہ سے لاروا اور مچھروں کے انڈے تلف کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے، اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو پشاورسمیت دوسرے حساس علاقوں میں انٹامالوجسٹ کے توسط سے ڈینگی مچھروں کے لاروا اور انڈوں کے معائنہ سے متعلق رپورٹ تیارکرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ مذکورہ تفصیلات ایک ماہ کے اندر محکمہ صحت کے پاس جمع کرائی جائیں گی جبکہ ہسپتالوں میں بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کیلئے جلد مشاورتی اجلاس ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا