موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3 سے 9 ہزار روپے تک اضافہ

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر تین ہزار سے ساڑھے نو ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اس کا کاروبار جزوی طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ مخصوص کمپنیوں کے ستر سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافہ سے 97ہزار 900روپے ، 125سی سی کی قیمت 3400روپے کے اضافہ سے 1لاکھ 55ہزار 900روپے ، 125سی سی سپیشل کی قیمت 3500روپے اضافہ سے 1لاکھ 85ہزار 500روپے ، 150سی سی کی قیمت 9400روپے اضافہ سے 2لاکھ 82ہزار 89 ہوگئی ہے کمپنیوں کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ روز سے کر دیا ہے جبکہ ڈیلرز نے بھی پرانی موٹر سائیکلوں کو نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت