حسن گڑھی نہر صنعتی فضلہ آلودگی

حسن گڑھی نہر میں صنعتی فضلہ پھینکنے سے آبی آلودگی میں اضافہ

شامی روڈ حسن گڑھی نہر میں صنعتی فضلہ پھینکنے سے پانی آلودہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا حد شہ ہے، پشاور بھر میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ قائم کیمیکل کارخانوں سے صنعتی فضلوں کو نہروں میں پھینکا جاتا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر آبی الودگی پھیل رہی ہے جس سے نہ صرف آبی الودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ان نہروں سے سیراب ہونے والے کھیتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، صوبہ میں آبپاشی کا محکمہ بھی موجود ہے اور ماحولیات کے نام سے محکمہ بھی قائم ہے جبکہ وفاق میں آبی وسائل کے تحفظ کی وزارت الگ سے ہے اس کے باوجود آبی وسائل کا تحفظ نہیں کیا جا سکا اور خیبرپختونخوا پختونخوا خصوصاً پشاور میں نہروں کو گندگی اور آلودگی سے بچانے کیلئے کوئی مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی، اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ کے احکامات بھی کسی کام نہ آ سکے، شامی روڈ کے قریب حسن گڑھی نہر میں زہریلا کیمیکل چھوڑنے کے باعث نہر جھاگ سے بھر گئی جو کہ قابل تشویش آمر ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع