کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز ایوارڈ

کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ہیلتھ ورکرز کو ون ٹائم سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا، سول ایوارڈ دینے سے کورونا ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔وزارت صحت نے بتایا کہ صوبوں،آزاد کشمیر اور جی بی کے ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈز کیلئے نامزد ہوں گے ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں سے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں طلب کرے گی۔جس کے بعد ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے گی اور صدر مملکت کی منظوری پر نامزد ہیلتھ ورکرز کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد