پشاور میں گیس بحران

پشاور میں گیس کا شدید بحران، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس کے بحران نے شدت اختیار کر لی ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جب سے ہفتے میں 5 دن 24 گھنٹے سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی شروع کی ہے اُس دن سے گھر یلو صارفین سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔گیس کے کم پریشر سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ خواتین کو امور ِخانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی طرح بچے بھی بغیر ناشتے کے سکول جانے لگے۔ اندرون گنج ، بیرون گنج گیٹ، لاہوری گیٹ، حیدر شاہ ٹائون ‘یکہ توت اور دیگر علاقوں میں گیس کا شدید بحران ہے ۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید