پرویز خٹک 15 ممبرتوڑے

اپوزیشن نے10، ہم نے انکے15 ممبرتوڑے،پرویز خٹک


وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے دس ممبر توڑے ہم نے ان کے پندرہ ممبر توڑے۔ عدم اعتماد کے دن ان کے بیشتر ممبران غائب ہوں گے ۔اپوزیشن جتنے چاہے جلسے جلوس ،لانگ مارچ اور شارٹ مارچ کرے ، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے ،سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔ مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور جے یوآئی ف سمیت متحدہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خوف سے دوبار اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن اصل میں ان کے دل ایک دوسرے کے لیے صاف نہیں اور ابھی تک وہ ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ حکومت بنانے کے لیے بھی ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، ہر کوئی اپنا راگ الاپ رہا ہے عدم اعتماد کی تحریک لانے سے پہلے یہ پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ عدم اعتماد ان کا صرف ایک ٹوپی ڈرامہ ہے اپوزیشن پہلے بھی لانگ مارچ اور عدم اعتماد کا ڈرامہ کرچکی ہے لیکن انہیں شکست کا سامنا ہوا ہے ۔ پی ڈی ایم مسلم لیگ ن اور پی پی پی محض عوام کو گمراہ کرنے کیلئے دوبارہ اکٹھی ہوئی ہے اصل میں یہ ایک دوسرے کا سایہ بھی پسند نہیں کرتیں وزیراعظم عمران خان ان کی عدم اعتماد تحریک کے بعد بھی ملک کا وزیراعظم رہے گا اور 2023 میں بھی عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے تمام اتحادی حکمران جماعت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم عمران کا دورہ روس بہت کامیاب رہا ہے اس دورے سے روکنے کے کئی ممالک کے سفیروں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن اب پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سدو خیل مانکی شریف او ر پیرپیائی میں عوامی اجتماعات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خان ،اور تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک نے بھی خطاب کیا پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پہلی بار ایماندار قیادت ملی لیکن عجیب بعد ہے چوروں کا ٹولہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر کرپشن کا الزام لگارہا ہے اس حکومت کے وزیر یا مشیر کے خلاف ایک پائی کی کرپشن سامنے لائیں یہ صرف میں نہ مانو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ صوبہ بھر میں تنظیم نو شروع کردی ہے اب کسی پر اوپر سے فیصلے مسلط نہیں کیے جائیں گے تمام فیصلے کارکن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے اور نوشہرہ کے مسائل سے میں بخوبی آگاہ ہوں نوشہرہ کے گھر گھر گیس اور بجلی پہنچانے کا کام جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق