ہنگو مکان سے اسلحہ برآمد

ہنگو میں خالی مکان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

لوئر اور کزئی میں فرنٹیئر کور اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس اور 233 ونگ اورکزئی سکائوٹس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی گھر میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا جس میں 8 کلو بارودی مواد، 81 ایم ایم کے 4 اور 60 ایم ایم کے 5 اور 12.7کے 40 گولے، آر پی جی سیون کی ایک بوم لنک کارڈ تار، 6 ایمونیٹنگ بوم، ایک ڈیٹونیٹر کارڈ دو میٹر شامل ہے، ذرائع کے مطابق اسلحہ کا ذخیرہ نامعلوم شرپسندوں نے تخریب کاری کی غرض سے چھپایا تھا۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر