مالاکنڈ

وزیراعظم آج مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آج دن 2 بجے خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جلسہ میں مختلف اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان شرکت کریں گے۔ جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مالاکنڈ جانے سے قبل اجلاس کی صدارت کریں گے، حکومتی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ہمارے خلاف گواہی کوئی نہِیں، چھاپے جاری ہیں، بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو صدارتی ریفرنس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جبکہ ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سےرابطوں پربات ہوگی۔