وزیر اعظم پر 50 ہزار جرمانہ

وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

وزیراعظم عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللّٰہ نے جرمانہ کر دیا۔

وزیراعظم کو بائیس مارچ تک پچاس ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے:پی ٹی آئی منحرف ارکان کو آج شوکاز نوٹس ملنے کا امکان

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے 11 مارچ کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکا تھا۔