سرکاری کاغذات لیک

کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں۔
شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اپنے محکمے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے کابینہ کے ایجنڈے اور سمریاں لیک کرنے پر پابندی لگا دی۔
سیکرٹری کابینہ نے وارننگ دی کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا، انہوں نے کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غور