افسروں کوترقی

گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ درجن سے ز ائد افسران کوگریڈ 21سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، گریڈ21سے22 کے لیے18سے زائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیاجائیگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینے پرغورکیا جائیگا۔
سیکرٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کیلئے پیش ہوگا، سیکرٹری پاورڈویژن راشد محمود کوگریڈ 22 میں ترقی ملنے کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضی کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان ،ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان،عطا الرحمان کو کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پرغور ہوگا۔
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر،عامر ذوالفقارخان ،احسان صادق اور غلام رسول زاہد کو بھی گریڈ22 میں ترقی دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا