پی ٹی آئی ارکان شوکاز نوٹس

پی ٹی آئی منحرف ارکان کو آج شوکاز نوٹس ملنے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 13 منحرف ارکان کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے گئے، شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے، 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے کرداروں کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا،وزیردفاع
مزید پڑھیں:  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی ،رپورٹ وزیراعظم کو پیش

یہ بھی پڑھیے:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔