بجٹ

آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا ۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔
قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔
مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کیلئے نیب کا چھاپہ، بحریہ ٹاون کا دفتر سیل