عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص نام فائنل کرلیا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا ۔
چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چیئرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔
آج پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے کیلئے پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے ۔
بانی پی ٹی آئی نے بعد ازاں سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا تھا تاہم وہ بھی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ان کے بعد وقاص اکرم کو نامزد کیا گیا جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان