نوشہرہ اور دیر بالا میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع نوشہرہ اور دیر بالا میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ میں پیرسباق پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل ٹریکٹر کے ساتھ جا ٹکرائی۔
اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
یاد رہے کہ دونوں جاں بحق افراد کا تعلق پیرسباق غلہ ڈھیر سے ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت روحان گل اور راعظیم خان کے نام سے ہوئی۔
پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
ضلع دیر بالا میں بھی ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
دیر بالا میں پیش آنے والے ان حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2 بچیاں اور 3 نوجوان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نوشہرہ اور دیر بالا میں پیش آنے والے حادثات کے دوران مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ