شیر افضل نے پارٹی کی موجودہ قیادت کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے پارٹی کی موجودہ قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز اور عمر ایوب خان نے بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات نہیں ہونے دی ۔
افضل مروت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔
اس سے قبل شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ون ٹو ون ملاقات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کروں گا،میرا نام کس کے کہنے پر نکالا تھا سب حقائق بانی چیئرمین کو بتاؤ ں گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ