سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف خصوصی پیغام جاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دینے سمیت جمہوری رویوں کے فروغ پر زور بھی دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان