رمضان میں قیمتیں کنٹرول ٹیمیں تشکیل

پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ

منافع خور وں نے ایک مرتبہ پھر آٹا،چینی اورگوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کیا ہے گزشتہ ایک مہینے سے بازاروں میں اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی مہنگائی کا مصنوعی طوفان کھڑا کردیا گیا ہے مارکیٹ سے سرکاری کوٹہ کا آٹا غائب کردیا گیا ہے اور20کلو آٹا کی قیمت 15سوروپے کردی گئی ہے جبکہ فائن آٹا بھی16سو روپے کردیاگیاہے آٹا کیساتھ چینی بھی ہول سیل مارکیٹ میںایک سوروپے سے کم پر دستیاب نہیں ادھر قصائیوں نے بھی شہر میں قیمہ اور گوشت کی قیمتوں میں فی کلو کے حساب سے اضافہ کیاہے بڑا گوشت اس وقت680روپے اور قیمہ ساڑھے سات سو روپے کلو بک رہا ہے اس طرح دودھ160روپے لیٹر کردیا گیا ہے چاول اور خوردنی تیل کی قیمت میں بھی20روپے کلو گرام سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان کیلئے انتظامات بھی نہیں کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ ہفتے چیزوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم