مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس پشاور

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے روزے رکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس2 اپریل کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ایک ہی دن روزہ شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی اس حوالے سے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے مسجد قاسم علی خان پشاور کی انتظامیہ اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میںشرکت کی دعوت دی جائے گی محکمہ موسمیات کے مطابق 3اپریل کو اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول