رمضان میں قیمتیں کنٹرول ٹیمیں تشکیل

رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

خیبرپختونخوا میں رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز وغیرہ کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے سول سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس میں صوبہ بھرمیں رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء سمیت دوسری چیزوں کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے رمضان کے دوران پولٹری مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے چکن اور چوزے کی افغانستان کو سپلائی بھی عارضی طورپر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ا.

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

جلاس میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا ہدف دیا گیا ہے ذرائع نے بتایاکہ چیف سیکرٹری نے متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کو ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی ہے جس کی ہفتہ وار رپورٹ صوبائی حکومت کے ساتھ شیئر کی جائے گی اور اہداف میں ناکامی پر متعلقہ اضلاع کی سول انتظامیہ اور ماتحت محکموں کے افسران کو تبدیل کردیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک