لکی مروت 4 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت، کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی لکی مروت میں کی گئی ، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دشت گرد تھانہ پیزو کے علاقے شیری خیل میں دہشت گرد منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان

دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت یس عرف لڑم، آفتاب، فضل الرحمن عرف عبدالولی اور عاجز شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے