تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت کی تبدیلی بین الاقوامی رجیم چینج آپریشن تھا جو یہاں پر ہوا، کل تمام دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرکے اسپیکر کو بھیجی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی ٹی ٹی کا کیس ہے، جس دن شہبازشریف پر فرد جرم عائد ہونی ہے اس دن الیکشن لڑرہے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی

انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل وزیراعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔