Jo Biden Ukrain Policy

جوبائیڈن کا یوکرین کیلئے کانگریس سے 33 ارب ڈالر کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کی مدد تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا،صدر بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے 33 ارب ڈالر منظور کیے جائیں، بل پاس ہونے کی صورت میں یوکرین کو 20 ارب ڈالر ہتھیاروں اور فوجی امداد کے لیے فراہم کیے جائیں گے، 8 ارب ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ تین ارب ڈالر خوراک اور انسانی امداد کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔وائٹ ہائوس خطاب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی آزادی کے لیے یہ کم قیمت نہیں ہے لیکن جارحیت سے چھپنے کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے،عارف علوی