گورنر سندھ

نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرر ی کی سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کو بطور گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
ایم کیو ایم کستان نے وزیر اعظم کو گورنر سندھ کے لیے 5 نام تجویز کیے تھے جن میں نسرین جلیل، عامر خان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ شامل تھیں۔نسرین جلیل صدر عارف علوی سے منظوری کے بعد گورنرسندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔وہ پہلی خاتون گورنر کا اعزاز بھی حاصل کریں گی۔ نسرین جلیل دو دفعہ سینیٹ کی رکن منتخب ہوئیں اور کئی کمیٹیوں کی چیئرپرسن بھی رہیں۔ وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر رہنے کے علاوہ ایک متحرک کارکن کا کردار بھی بخوبی نبھاتی رہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغواکرلیا گیا