پاکستان کا ماہانہ زرمبادلہ پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد سے 26.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 6 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے