کوہ پیما شہروز کاشف

کوہ پیما شہروز کاشف نے لوہٹسے پر پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی

لاہور: دنیا کے کم عمر ترین 20 سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر بلند ترین چوٹی لوہٹسے سر کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل کوہ پیما شہروز کاشف براڈ پیک، مائونٹ ایوریسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ وطن واپسی سے پہلے شہروز کا ایک اور چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمدیقینی بنائے