روبی ولیمز برطانیہ، آئر لینڈ میں پرفارم کرینگ

بطور سولو آرٹسٹ 25 سال مکمل ہونے پر روبی ولیمز برطانیہ، آئر لینڈ میں پرفارم کرینگے

معروف برطانوی گلوکار روبی ولیمز نے رواں سال اکتوبر میں اپنے سولو کیریئر کے 25 سال مکمل ہونے پر برطانیہ اور آئرلینڈ کے آٹھ شہروں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے، 48 سالہ ولیمز نے اپنے کیریئر کا آغاز بوائے بینڈ ٹیک دیٹ کے حصے کے طور پر کیا، لیکن 1995 میں انہوں نے سولو پرفارمنس کا فیصلہ کیا اور گروپ سے علیحدہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰ

روبی ولیمز نے ایک سولو آرسٹ کے طور پر برطانیہ میں 13 المبز ایسے دیئے جو نمبر ون قرار پائے، ان کامیابیوں نے انہیں صرف برطانیہ ہی نہیں دنیا کا بھی جانا مانا فنکار بنا ڈالا ہے،ولیمز اکتوبر میں جن شہروں کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے ان میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسگو اور ڈبلن میں بھی پرفارمنس شامل ہوگی۔اس سے قبل ان کا نیا البم” XXV” 9 سمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔XXV میں نئے گانے اور اس کی سب سے بڑی کامیاب فلموں کے دوبارہ ریکارڈ شدہ ورژن شامل ہیں، جیسے Let Me Entertain You، Rock DJ، اور Millennium۔

مزید پڑھیں:  سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لوں گا، فیروز خان