آئس کریم اور مشروبات

گرمی کے توڑ کیلئے آئس کریم اور مشروبات کا بزنس بڑھ گیا

ویب ڈیسک :پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی اس کے توڑ کیلئے آئس کریم اور مشروبات کا بزنس بڑھ گیا ہے شام کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں آئس کریم اور مشروبات کی دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے.

اور بازاروں میں یہ چہل پہل رات گئے تک جاری رہتی ہے شہر میں شدید گرمی پڑنے کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں ماند اور لوگوں کی چہل پہل دوپہر تک آگئی ہے اس طرح شہر کی مختلف روٹس پرپبلک ٹرانسپور ٹ بھی محدود ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک

شہریوں نے شدید گرمی اور حبس سے بچنے کیلئے ٹوپی،چھتری اور ہلکی چادر کااستعمال شروع کردیاہے تاہم شام کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد شہر میں آئس کریم ، مشروبات اوردیگرٹھنڈی اشیاء کی دکانوں پر ٹوٹ پڑتی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ چیزوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بھی لوگ گرمی سے بچنے کیلئے پانی اوردیگرمشروبات کازیادہ استعمال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو لاہور کے جلو پارک میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی