لوئر دیر میں سکول عمارت گرنے کی خبریں

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے لوئر دیر میں سکول عمارت گرنے کی خبروں‌‌ کو بے بنیاد قرار دے دیا

ویب ڈیسک: وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ لوئر دیرمیں پرائمری سکول کی عمارت گرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔

سکول کے ساتھ مسجد کی تعمیر جاری تھی جس سے سکول کی ایک دیوار گری۔ سکول کے ساتھ تعمیراتی کام کرنے والے کی کوتاہی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

انہوں نے کہا کہ دیوار گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جاۓ گا۔ وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ ڈی ای اوز اور متعلقہ حکام کو فوری جاۓ وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات کر دی ہیں۔کوتاہی برتنے والوں کو سزا دی جاۓ گی۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل کی قیمتیں کریش، انورٹرز اور بیٹریز تاحال مہنگی