اینکر عمران ریاض

اینکر عمران ریاض کو دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

ویب ڈیسک :اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے کی کوششوں کے دوران دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے کیونکہ وہ ملک بھر میں درج بغاوت کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ایک ٹوئٹ میں عمران ریاض نے کہا کہ وہ کچھ طبی ٹیسٹ کے لیے دبئی جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ مجھے جیل میں کچھ ایسا کھلایا گیا جو میرے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے، جو ثابت کرنے کے لیے میں اپنے ٹیسٹ کروانا چاہتا تھا۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران ریاض کو اس پنجرے میں قید کیا گیا جس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کو رکھنے کی اجازت نہ دیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اسے (اینکر کو) زہر دیے جانے کا شبہ بھی موجود ہے، اس میں ملوث تمام کردار شرم سیڈوب مریں، پاکستان میں لوگوں کی زبانوں پر خوف کے تالے پڑنے کی بجائے اس سب سے بدمعاشوں کے ٹولے اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عوام کا غصہ ہی بڑھتا ہے’۔
اسی ضمن میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ خیال ہے کہ عمران ریاض کو قید کے دوران نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زہر بھی دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ طبی وجوہات کی بنا پر دبئی جا رہے تھے لیکن ایئرپورٹ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور گھر واپس آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای