پنجاب کی وزارت اعلیٰ کاتاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیر اعلی کا انتخاب آج ہو رہا ہے، وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چودھری پرویز الہٰی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز مدمقابل ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔ اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند ہو گا، موبائل فون لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا۔
ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے 15، ن لیگ کے4 اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا جو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
پی ٹی آئی اتحاد نے 188 ارکان کے موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ن لیگ کے پاس 178 ارکان رہ گئے ہیں۔
واضح رہے یکم جولائی کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہو گا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت