چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا افسوسناک ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد کی چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔
شیخ رشید نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔ حکمران اتحاد کی عدالیہ پر تنقید کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار