ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسران شہید، آئی ایس پی آر کی تصدیق

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی شہادت کی تصدیق کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ سرفرازعلی، میجر جنرل احمدحنیف، بریگیڈیئر محمدخالد، میجرسعیداحمد، میجرطلحہ منان اور کریوچیف نائیک مدثر ریاض شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والے ہیلی کا پٹر کا ملبہ مل گیا ہے، ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے کے باعث پیش آیا۔ شہید ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ 5 افسران اور جوان بھی سوار تھے جو شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف آپریشن پر مامور تھا۔ ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی