کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کمانڈر

کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کمانڈر افغانستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرعبدالولی عرف عمرخالد خراسانی مزید 2 اہم کمانڈرز سمیت افغانستان کے علاقہ پکتیا میں ہلاک۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی 2 ساتھیوں سمیت افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی کے ساتھ ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں، سابق ترجمان کالعدم تنظِم احسان اللہ احسان نے ٹویٹ پیغام میں عمر خالد خراسانی سمیت تین کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز عمر خالد خراسانی، حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن افغانستان کے صوبے پکتیکا میں آئی ای ڈی کا نشانہ بنے۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ