سکرٹریز نے ہڑتال کا اعلان

ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے سکرٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے تمام ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے سکرٹریز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔صوبہ بھر میں تمام سروسز معطل رہیں گی ۔ دفاتر کی تالہ بندی کی جائیگی۔ سیکرٹریز کو پشاور پہنچنے کی ہدایت دیدی گئی ہے ، اس حوالے سے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔ سیکرٹریز نے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کی کال دی ہے۔
سیکرٹریز کی ہڑتال سے انسداد پولیو مہم متاثر ہونے کابھی خدشہ ہے ۔اسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا ۔مراسلہ کے مطابق ویلج سیکرٹریز آج سے ہڑتال پر ہیں اور آج سے انسداد پولیومہم بھی شروع ہوگی، سیکرٹریز کی ہڑتال سے مہم پر اثر پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا