وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف ، نواز شریف اور مختلف پی ڈیم ایم رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک : پشاور تھانہ شرقی میں وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم صفدر و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اھم شخصیات کے نام بھی مقدمہ اندراج کے لئے درخواست میں شامل ہیں ۔پی ڈی ایم رہنماں کے خلاف مقدمہ اندرج کی درخواست نور شیر ایڈوکیٹ نے دائر کیا ہے ۔درخواست میں مولانا فضل الرحمن, وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ, پرویز رشید و دیگر اھم حکومتی شخصیات شامل ہیں ۔مقدمہ اندراج درخواست میں عطا تاررڑ, آیاز صادق, سعد رفیق کے نام بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا

درخواست کے متن کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کی ہے ،نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر کیا گیا۔ پی ڈی ایم رہنماں نے ماضی میں اداروں کے خلاف تقاریر کرکے ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ ملکی ادراروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات