جائنٹ ایکشن کونسل

پشاور یونیورسٹی ،جائنٹ ایکشن کونسل کا احتجاج 13ویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک :زرعی یونیورسٹی پشاور میں جائنٹ ایکشن کونسل کا احتجاج 13ویں روز بھی جاری ہے ۔ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ،اس حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ تمام اساتذہ اور ملازمین کو پوری تنخواہیں دی جائے۔ پشاور یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے حالیہ نوٹیفیکیشن پر عملدرآمدیقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

صوبائی حکومت یونیورسٹیز کے ریکرنگ بجٹ کا 30 فیصد ادائیگی کرے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ زرعی یونیورسٹی اور جامعہ پشاور کے وائس چانسلرز کو فی الفور ہٹایا جائے۔ صوبائی حکومت جامعات کے نمائندہ تنظیموں کے ساتھ جاری مذاکرات کو جلد معنی خیز بنائے۔ بصورت دیگر فپواسا ملتوی کیے ہوئے احتجاج کو دوبارہ شروع کرکے بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون