سانپ نکل آئے

سیلابی پانی میں سانپ نکل آئے، نوشہرہ میں134افرادشکار

ویب ڈیسک : سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے زہریلے سانپوں نے انسانوں کو کاٹنا شروع کر دیا ہے زہریلے سانپوں نے ضلع نوشہرہ میں134 افراد کو کاٹ لیا ہے جن میں سے ایک خاتون کا انتقال ہوگیا ہے ہسپتالوں میں چونکہ انجکشن دستیاب نہیں اس لئے لوگوں کی اموات اور معذوری کا خدشہ ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ سیلابی پانی میں زہریلے کیڑے مکوڑوں اور سانپ وغیرہ کے داخل ہونے کی اطلاعات پر لوگوں کو الرٹ کردیا گیا تھالیکن اس کے باوجود صوبہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو زہریلے جانوروں اور حشرات نے ڈنک مارا ہے صرف ضلع نوشہرہ میں134افراد کو سانپوں نے کاٹا ہے جن میں سے ایک خاتون محب بانڈہ میں بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہے خاتون کو اپنے گھرمیں سانپ نے کاٹاتھاذرائع نے بتایا کہ سانپ بھوک کی وجہ سے خوفناک ہوگئے ہیں اور خوراک کی تلاش میں وہ ہر آنے والی چیز کو کاٹ رہے ہیں دوسری طرف صوبے کے زیادہ تر ہسپتالوں میں انٹی وینم موجود نہیں جس کی وجہ سے سانپ اور دیگر زہریلے جانوروں کے کاٹے سے متاثرہ افراد کا کوئی علاج نہیں ہورہاہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ