پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا،وزارت خزانہ کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2.07 روپے اور لائٹ ڈیڑل کی قیمت میں 9.79 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کا تیل 10.92 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.99 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق رات 12 بجتے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت233.91 روپے سے بڑھ کر235.98روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیڑل کی قیمت191.75 روپے سے بڑھ کر 201.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئیں۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244.44 روپے سے بڑھا کر 247.43 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 199.40 روپے سے بڑھا 210.32 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی