ٹورازم زونز سرمایہ کاری

صوبے کے تین ٹورازم زونز سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقامات میں موجود تین ٹورازم زونز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت نے کلچر ٹورازم اتھارٹی اور محکمہ پلاننگ وڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کو ٹاسک دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مانسہرہ ، سوات اور چترال لوئرمیں موجود تین سیاحتی مقامات کو ٹورازم زونز رواں سال جنوری میں قرار دئیے تھے مذکورہ سیاحتی زونز میں مانسہرہ کے سیاحتی زون کا رقبہ 489کنال ، سوات کے سیاحتی زون کا رقبہ 450کنال اور چترال لوئر کے سیاحتی زون کا رقبہ 500کنال ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مشاورت کے بعد مذکورہ تین زونز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
اس حوالے سے صوبائی حکومت نے محکمہ پلاننگ وڈویلپمنٹ کے پی پی پی سیکشن اور خیبر پختونخوا کلچر ٹورازم اتھارٹی کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد