لمپی سکن

لمپی سکن،اموات میں خیبرپختونخوا کاپہلا نمبر

ویب ڈیسک :لمپی سکن کے باعث ملک بھر میں ایک لا کھ 90 ہزار سے زائدمویشی متاثر ہوئے ہیں اس بیماری کی وجہ سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اب تک یہاں پر 74ہزار سے زائدمویشیوں کو لمپی سکن بیماری لاحق ہوئی اور 4ہزار 7سوجانور اس بیماری سے مر گئے ہیں اس سلسلے میں گذشتہ روز جاری سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 4کروڑ 15لا کھ 50ہزار مویشی شمار کئے گئے ہیں .
جن میں73لاکھ14ہزارمویشیوں کو مہلک بیماری سے بچائو کیلئے ویکسین لگادی گئی ہے بیماری کی وبائی صورتحال میںپنجاب میں35ہزارسے ز ائدجانوراس مہلک بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1242جانوراس بیماری کے نتیجے میں مر گئے ہیں صوبہ سندھ میں53ہزار668مویشی بیماری سے متاثراور571جانوراموات کاشکار ہو ئے ہیںصوبہ بلوچستان میں22ہزار225مویشی متاثراور 469مویشی جاں بحق ہو ئے ہیں آزاد جموں و کشمیر میں 6ہزار351مویشی اس مہلک بیماری سے متاثر اور ان میں سے 356مویشی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید نے سفری ضمانت کرا لی