سیلاب متاثرین

پختونخواحکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے معاوضہ بڑھادیا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے 15جون سے اب تک صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے جاری سپیشل پیکیج میں اضافہ کر دیا ہے ۔
گزشتہ روز محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس آٹھ لاکھ روپے دئیے جائیںگے جب کہ دو یا دو کمروں سے زیادہ کے مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ روپے اور ایک کمرے والے گھر کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائیگا ۔
اعلامیہ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے جن افراد کے مویشی ہلاک ہوچکی ہیں ان کو 8ہزار روپے سے لیکر 60ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائیگا ۔اسی طرح صوبائی حکومت صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے تباہ ہونے والے فصلوں اور باغات کے مالکان کو اسی ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے تک کا معاوضہ دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ