شیخ رشید

قوم مہنگائی کے سمندر میں ڈوب چکی، مفاہمت یا مزاہمت کا فیصلہ ہونے والا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا گیا، مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ہے کہ شدید مہنگائی اور اقتصادی بحران کی بدولت وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا، مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے، حکومت میں 21وزراء بے محکمہ ہیں، 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا، حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا